جرم وسزا

اسلام آباد ہائی کورٹ نے جاسوسی کے الزام میں سزائے موت پانے والے نیوی اہلکار کی اپیل پر فیصلہ کی کاپی طلب کرلی

اسلام آباد(ٹی این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے جاسوسی کے الزام میں فوجی عدالت سے سزا موت پانے والے پاکستان نیوی کے سابق افسر کی اپیل پرفیصلہ کی کاپی طلب کرلی ۔
گزشتہ روز ارسلان ستی کی اپیل پرسماعت کے دوران درخواست گزار کی جانب سے کرنل (ر) انعام الرحیم ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے اپیل پر فیصلے کی کاپی فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ ریکارڈ درخواست گزار کو فراہم کیا جائے سماعت دو ہفتوں کیلئے ملتوی کر رہے ہیں درخواست گزار وکیل نے کہاکہ ارسلان ستی کو ملٹری کورٹ نے سزائے موت سنائی فیصلے کے خلاف دائر اپیل بھی مسترد کر دی گئی لیکن اس فیصلے کی کاپی فراہم نہیں کی جا رہی نیول نمائندہ نے کہاکہ فیصلے کا ریکارڈ کلاسیفائیڈ اور حساس نوعیت کا ہے عدالت نےمذکورہ بالا ہدایات کے ساتھ سماعت 2 ہفتوں تک کے لئے ملتوی کر دی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button