کھیل
عامر خان پاکستان میں باکسنگ کے فروغ کیلئے پرعزم
اسلام آباد(ٹی این آئی) پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے کہا ہے کہ وہ پاکستان میں باکسنگ کے فروغ کے لیے کوشاں ہیں ۔نجی ٹی وی کو دئےے گئے اپنے ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ وہ بچپن میں بہت شرارتی تھے تو میرے والد نے مجھے باکسنگ آکیڈمی میں ایڈمیشن دلا دیا جہاں آٹھ سال کی عمر سے میں نے باکسنگ شروع کی ۔ان کا کہنا تھا کہ محمد علی کا میں مداح ہوں، کبھی نہیں سوچا تھا کہ میں بھی ایک دن باکسنگ کروں گا۔
انہوں نے بتایا کہ وہ بھارتی باکسر سے فائٹ کرنے کے لیے تیار ہیں۔ مداحوں سے مل کر ہمیشہ خوشی ہوتی ہے۔سیاست میں آنے سے متعلق سوال پر ان کا کہنا تھا کہ سیاست بہت مشکل شعبہ ہے، میں اسپورٹر یا ایمبیسیڈر بن سکتا ہوں تاہم کسی جماعت سے منسلک نہیں ہو سکتا، مجھے لوگوں کی مدد کرنی ہے جس کے لیے میں خیراتی کام کرتا رہتا ہوں۔