صحت و تعلیم

پنجاب یونیورسٹی نے چھ امیدواروں کو پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دی

لاہور (ٹی این آئی) پنجاب یونیورسٹی نے محمد فیصل ولد افتخار احمد کوانٹر نیشنل ریلیشنز کے مضمون میں ان کے’ایران اور شمالی کوریا کی قومی سلامتی کی حکمت عملی: جوہری ہتھیاروں کے حصول کی جستجو (2005-2015) ‘ کے موضوع پر،محمد عثمان ولد رحمت اللہ کواسلامک سٹڈیزکے مضمون میں ان کے’معاصر اجہتاد کے اصولی مباحث (تحقیقی و تجزیاتی مطالعہ) ‘ کے موضوع پر،محمد عتیق الرحمان ولد عبدالمجید کواکنامکس کے مضمون میں ان کے’حسابِ سرمایہ کی آزادانیت ، معاشی نمو، پیداواریت اور سرمایہ کاری : اُبھرتی ہوئی معیشتوں کا جائزہ ‘ کے موضوع پرزاہدہ ناز دختر تنویر احمد کوفارسی کے مضمون میں ان کے’تصیح و تدوین دیوان قاسم مشھدی با مقدمہ درشرح حال شاعر و بررسی ہنر و اندیشہ وی ‘ کے موضوع پر،
حافظ محمد رمضان ولد قادر بخش کواسلامک سٹڈیز کے مضمون میں ان کے’غزواتِ نبویۖ، روایاتِ حدیث و سیرت کا تجزیاتی مطالعہ ‘ کے موضوع پراورشاہد شیر زادہ ولد چوہدری شیر علی کوزوالوجی کے مضمون میں ان کے ‘ہندوستانی بڑی کارپس میں نموجین کے اظہار اور ڈی این اے بار کوڈنگ کا تجزیہ ‘ کے موضوع پر، پی ایچ ڈی مقالہ جات کی تکمیل کے بعد پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button