صحت و تعلیم

ہیلتھ پروفیشنلز کو کارکردگی کی بنیادپر اضافی الاؤنس دینے کی منظوری ہوچکی ہے'ڈاکٹریاسمین راشد

لاہور(ٹی این آئی) وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشدکی زیرصدارت محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں اعلی سطحی اجلاس منعقد ہوا،جس میں وزیر اعلی پنجاب کے معاون برائے پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ڈاکٹرسلمان شاہ،سیکرٹری محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیراینڈ میڈیکل ایجوکیشن برسٹرنبیل اعوان،سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیرکیپٹن(ر)محمد عثمان یونس،ایم ڈی پنجاب ہیلتھ فاؤنڈیشن ڈاکٹر کرن خورشید،ایڈیشنل سیکرٹری فنانس مظفرسیال ودیگرافسران نے شرکت کی۔
اجلاس میں ہیلتھ پروفیشنلز کو سپیشل ہیلتھ الاؤنس،ہیلتھ پروفیشنل الاؤنس،نان پریکٹسنگ الاؤنس اور ٹیچنگ الاؤنس دینے کیلئے حکمت عملی کا جائزہ لیاگیا۔سیکرٹری صحت برسٹر نبیل اعوان نے اجلاس کے دوران ہیلتھ پروفیشنلزکے مختلف الاؤنسز کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ ہیلتھ پروفیشنلز کو کارکردگی کی بنیادپر اضافی الاؤنس دینے کی منظوری ہوچکی ہے۔ہیلتھ پروفیشنلز کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے پہلی بار(Key Performance Indicators)بنائے گئے۔ سٹینڈنگ کمیٹی کی تجویز کردہ کمیٹی کا اجلاس منعقدکیاجارہاہے۔کمیٹی کے اجلاس میں (Key Performance Indicators)کاجائزہ لیاگیا۔
وزیراعظم عمران خان اور وزیر اعلی پنجاب سردارعثمان بزدارہیلتھ پروفیشنلز کومزیدسہولت دیناچاہتے ہیں۔صوبائی وزیر صحت نے مزید کہاکہ ہیلتھ پروفیشنلز کو اضافی الاؤنسز دینے کا بنیادی مقصد سرکاری ہسپتالوں میں آنے والے مریضوں کے علاج معالجہ کو مزید بہترکرناہے۔اضافی الاؤنسز ایڈمنسٹریٹرسے لے کرمیڈیکل افسران تک دیاجائے گا۔محکمہ صحت پنجاب میں ہیلتھ پروفیشنلز کی ریکارڈ بھرتی کا کریڈٹ وزیراعظم پاکستان اور وزیر اعلی پنجاب کو جاتا ہے۔ کمیٹی کا اجلاس دوبارہ بلاکراضافی الاؤنسزکے فیصلے کی عملدرآمدکا جائزہ لیاجائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button