اپوز یشن کی ہر تحریک پانی کا بلبلا ثا بت ہو تی ہے'ڈاکٹر شاہد صد یق
لاہور( ٹی این آئی) مرکزی رہنما پی ٹی آئی ،چیئر مین لاہور ٹرانسپور ٹ کمپنی ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہاہے کہ اپوز یشن کی ہر تحریک پانی کا بلبلا ثا بت ہو تی ہے، حکومت کیخلا ف گھیرا تنگ کرنے کی با تیں کرنے والے اصل میں احتسا بی گھیرے سے نکلنا چاہتے ہیں ، فضل الرحمن اور مر یم کی ملا قا تو ں سے منتخب جمہور ی حکومت کو کو ئی خطرہ نہیں۔
اپنے جاری بیان میں انہو ں نے کہاکہحکومت کیخلا ف تحریک چلانے کی بجائے اپوز یشن 2023کے انتخابا ت میں ہارنے کی تیار ی کر یں، تمام اپوز یشن قیاد تو ں کی اپنی اپنی ایک اینٹ کی مسجد ہے جسے کو ئی بھی چھو ڑنا نہیں چاہتا ، اس لیے اپوز یشن کا اتحاد بننے سے پہلے ہی ٹو ٹ جا تا ہے دو سا لو ں میں کہیں بھی اپوز یشن جماعتیں ایک سٹیج پر اکٹھی نہیں ہو سکیں۔
انہو ں نے کہاکہ گوجرانو لا میں مسلم لیگ (ن) کا شو بری طرح فلاپ ہو جائے گا کیونکہ پوری قوم قومی خزانہ لو ٹنے والو ں کااحتسا ب چاہتی ہے عوام کسی بھی ملک لو ٹنے والے کیلئے بیساکھی کا کردارادا نہیں کر یں گے۔ ان شا ء اللہ حکومت کیخلا ف کو ئی تحریک کامیاب نہیں ہو گی وزیراعظم عمران خان اپنی پانچ سا لہ آ ئینی مد ت پوری کریں گے۔