پاکستان

مریم اورنگزیب کی بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی شدید مذمت

اسلام آباد (ٹی این آئی)پاکستان مسلم لیگ(ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بجلی مہنگی کرنے کا اعلان ہونا تھا، اس لئے شہباز شریف کو گرفتار کیا گیا۔
اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ بجلی مہنگی کرنے کا اعلان ہونا تھا تاکہ غداری کے پرچوں سے عوام کی توجہ ہٹائی جاسکے،بجلی مہنگی کرنے کا اعلان ہونا تھا تاکہ اپنی نالائقی اور نااہلی سے عوام کی توجہ ہٹائی جاسکے۔
انہوںنے کہاکہ عوام کیلئے خوشخبری ہے کہ بجلی کی مہنگائی کا یہ آخری اعلان ہے کیونکہ اس کے بعد حکومت گھر جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button