انٹرنیشنل

افغانستان سے امریکی فوج کا قبل از وقت انخلا منفی ثابت ہو گا، عبداللہ عبداللہ

کابل (ٹی این آئی)افغانستان میں اعلی مفاہمتی کونسل کے سربراہ عبداللہ عبداللہ نے کہا ہے کہ امریکی فوجی دستوں کے قبل از وقت انخلا کا منفی اثر پڑ سکتا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انہوں نے یہ بیان امریکی صدر کے اس بیان کے رد عمل میں دیا، جس میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ افغانستان میں بقیہ امریکی دستوں کو کرسمس سے قبل واپس بلایا جا سکتا ہے۔ دوسری جانب افغان طالبان نے اس پیشرفت کا خیر مقدم کیا ہے۔ نیٹو کے سیکرٹری جنرل ژینس اشٹولٹن برگ نے اس ضمن میں کہا کہ افغانستان سے غیر ملکی فوجیوں کے انخلا کے بارے میں حتمی فیصلہ فوجی اتحاد کو مل کر کرنا چاہیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button