اہم خبریں
بھارتی ریاستی دہشت گردی اور انتہا پسندی پر امریکی جریدے نے مہر ثبت کردی ہے، وزیر اطلاعات
اسلام آباد (ٹی این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ بھارتی ریاستی دہشت گردی اور انتہا پسندی پر امریکی جریدے نے مہر ثبت کردی ہے۔
اپنے بیان میں وفاقی وزیر نے کہاکہ یہ دہشت گردی خطے کے امن واستحکام کیلئے شدیدخطرے کا باعث ہے۔ انہوںنے کہاکہ ہر گزرتے دن کے ساتھ بھارت کا انتہا پسندچہرہ دنیا بھر میں بے نقاب ہو رہا ہے۔ وزیر اطلاعات نے کہاکہ بھارت دنیا میں دہشت گردی کی سر پرست ریاست کے طور پر پہچانا جا رہا ہے۔