پاکستان

اپوزیشن کے چہرے قوم کے سامنے بے نقاب ہو چکے ہیں'گورنر پنجاب

اوکاڑہ (ٹی این آئی)گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ اپوزیشن کے چہرے قوم کے سامنے بے نقاب ہو چکے ہیں، پی ٹی آئی کی حکومت کرپشن کے خاتمے کیلئے پر عزم احتساب ہمارا قومی مشن ہے ،اپوزیشن کی ہر تحریک پانی کا بلبلا ثابت ہوتی ہے ،
ن لیگ کا شو فلاپ ہو گا قوم خزانہ لوٹنے والوں کا احتساب چاہتی ہے ،حکومت اپوزیشن کے جلوسوں، اور تحریک سے گھبرانے والی نہیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے چوہدری سلیم صادق صدر سٹی کارپوریشن تحریک انصاف ڈسٹرکٹ اوکاڑہ سے ملاقات کے دوران کیا،
اس موقع پرعبدالحمید جج، آصف گجر و دیگر موجود تھے،چوہدری محمد سرور نے کہا کہ حکومت اورتمام قومی ادرے ملک و قوم کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے ایک پیج پر ہیں اوریہی مسلم لیگ(ن) کوہضم نہیںہورہا، پہاڑ جیسے چیلنجز کے باوجود وزیراعظم عمران خان ملک کو درست سمت میں گامزن کیا ہے اور تمام عالمی ادارے حکومت کی کاوشوں کے معترف ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button