شوبز
اداکارہ خوشبو منگل کو اپنی سالگرہ منائیں گی
لاہور (ٹی این آئی) معروف اداکارہ خوشبومنگل کو سالگرہ منائیں گی ۔اداکارہ خوشبو کا اصل نام صوبیہ ہے ۔ اداکارہ 1988ء میں فلمی دنیا میں خوشبو کے نام سے متعارف ہوئیں اور پہلی فلم ”میں بنی دلہن ”میں اداکاری کی اور پھرمستقل فلم انڈسٹری کا حصہ بن گئیں ۔ خوشبو نے اداکار ارباز خان کے ساتھ شادی کی ۔ خوشبو فلم انڈ سٹری کے بحران کے سبب تھیٹر کی دنیا پر راج کررہی ہیں ۔خوشبو اپنے اہل خانہ کے ہمراہ اپنی سالگرہ کا کیک کاٹیں گی۔