پراکسی اور وی پی این کے ذریعے ٹک ٹاک کا استعمال بند کرنے کیلئے درخواست دائر
لاہور (ٹی این آئی) پراکسی اور وی پی این کے ذریعے ٹک ٹاک کےاستعمال کے خلاف درخواست دائر کردی گئی ، جس میں کہا گیا بہت سے صارفین وی پی این اور پراکسی کے ذریعے ٹک ٹاک استعمال کر رہے ہیں ، وی پی این کے ذریعے بھی ٹک ٹاک بند کرنے کا حکم دیا جائے۔
تفصیلات کے مطابق پابندی کے بعد پراکسی اور وی پی این کے ذریعے ٹک ٹاک کا استعمال بڑھنے لگا، وی پی این کے ذریعے بھی ٹک ٹاک کی بندش کیلئے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دار کر دی گئی۔ لاہور ہائیکورٹ میں ندیم سرور ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ پی ٹی اے نے قانونی ضابطے پورے کرتے ہوئے ٹک ٹاک کی بندش کا حکم دیا، بہت سے صارفین وی پی این پراکسی کے ذریعے ٹک ٹاک استعمال کر رہے ہیں۔
درخواست میں استدعا کی گئی کہ وی پی این کے ذریعے بھی ٹک ٹاک بند کرنے کا حکم دیا جائے، ٹک ٹاک کے صارفین اسی جیسی ایپ لائیکی بھی استعمال کر رہے ہیں۔
دائر درخواست میں کہا گیا کہ ایسی ایپس کے استعمال سے بے حیای اور جرام بڑھ رہے ہیں ایسی ایپس کی وجہ سے قیمتی وقت کا ضیاع بڑھ رہا ہے، استدعا ہے کہ عدالت لائیکی پر بھی پابندی عاد کرنے کا حکم دے۔