پاکستان

حکومت ذہنی طور پر گوجرانولہ کے جلسے کا شکار ہوچکی ہے ' مریم اورنگزیب

لاہور( ٹی این آئی) مسلم لیگ (ن) کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت کے ذہنوں میں گوجرانولہ کا جلسہ نہیں نکل رہا ،حکومت کے اجلاسوں میں اپوزیشن جماعتوں کا گوجرانولہ کا جلسہ ایجنڈے ہوتا ہے،حکومت ذہنی طور پر گوجرانولہ کے جلسے کا شکار ہوچکی ہے ،حکومتی ترجمانوں کے بیانات سے واضح ہے کہ حکومت جا چکی ہے ۔
میڈیا سے گفتگو اور اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت رکاوٹیں ڈال رہی ہیں ،کنٹینرز لگا کر کوشش کی جارہی ہے کہ جلسہ نہ ہونے دیا جائے۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ اس وقت ایوان بالا اور ایوان زیریں میں 16 اکتوبر کا جلسہ موضوع بحث ہے ،آٹا ،چینی چوروں نے مہنگائی کا طوفان برپا کردیا ہے ،معیشت کی تباہ حالی اور بے روز گاری کے خلاف یہ عوام کا ردعمل ہے ۔
انہوںنے کہاکہ پہلے کنٹینر پر چڑھ کر اور اب کنٹینر لگا کر سیاست کر رہے ہیں،16 اکتوبر کا جلسہ ہو گا جو مرضی رکاوٹیں کھڑی کرلیں، عوام آئین اور قانون کی بالا دستی کے لئے کھڑی ہو چکی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی کی شرح میں دن بدن اضافہ ہورہا ہے، سقوط کشمیر ہوگیا، کرائے کے ترجمانوں کے بیانات سے واضح ہو چکا ہے کہ حکومت جا چکی ہے ،حکومت اپنا بوریا بسترا سمیٹ رہی اور چوری کے آخری موقعہ کی تلاش میں لگی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button