لاہور(ٹی این آئی) عدالت نے موٹر وے زیادتی کیس کے مرکزی ملزم عابد ملہی کو شناخت پریڈ کیلئے جیل بھیج دیا۔ کرائمز انٹیلی جنس ایجنسی (سی آئی اے) ماڈل ٹاون کی ٹیم نے موٹر وے زیادتی کیس کے مرکزی ملزم عابد ملہی کو سخت سکیورٹی میں عدالت میں پیش کیا جس کی سربراہی ایس پی سی آئی اے عاصم افتخار کررہے تھے۔
انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج ارشد حسین بھٹہ نے کیس کی سماعت کی جس میں پولیس نے کیس کی ابتدائی رپورٹ عدالت میں پیش کی۔
عدالت نے کیس پر مختصر سماعت کے بعد ملزم عابد ملہی کو شناخت پریڈ کیلئے 14 روز کیلئے جیل بھیج دیا۔ اس موقع پر موٹروے زیادتی کیس کے دوسرے ملزم شفقت کو بھی عدالت میں پیش کیا گیا جس کا عدالت نے 28 اکتوبر تک مزید جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔