پاکستان
اپوزیشن کی تحریک کو روکنااب کٹھ پتلی حکومت کے بس میں نہیں رہا' چودھری منظور
لاہور(ٹی این آئی)پیپلزپارٹی پنجاب کے جنرل سیکرٹری چودھری منظور نے کہا ہے کہ حکومت نے جلسہ کی اجازت نہ دی تو پورا گوجرانولہ جلسہ گاہ میں بدل دیں گے۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی تحریک کو روکنااب کٹھ پتلی حکومت کے بس میں نہیں رہا۔پیپلز پارٹی کے جیالوں کی گرفتاری کا واقعہ دہرایا گیا تو پھر نتائج کی ذمہ دار انتظامیہ پرہوگی۔ انہوں نے کہا کہ حکمران انتقامی ہتھکنڈوں سے باز آجائیں ، جیالے انکی اینٹ سے اینٹ بجا دیں گے۔اناڑی حکمرانوں کی جلد چھٹی نہ ہوئی تو یہ عوام کا بھرکس نکال دیں گے۔مہنگائی آسمان کو چھو رہی ہے اور سٹاک مارکیٹ نیچے گر رہی ہے۔