اہم خبریں

چیئر مین نیب کا روز و یلٹ ہوٹل کو بند کرنے کا نوٹس ،ڈی جی نیب راولپنڈی کو تحقیقات کا حکم

اسلام آباد (ٹی این آئی)قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے بعض میڈیا رپورٹس جن میں امریکہ کے شہر نیویارک میں گزشتہ تقریباََ (100) سالو ں سے انتہائی مرکزی جگہ پرقائم پاکستان کے مشہور زمانہ روز و یلٹ ہوٹل کو 31اکتوبر 2020سے بند کرنے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی جی نیب راولپنڈی کو تحقیقات کا حکم دیا ہے۔
جاری اعلامیہ کے مطابق تحقیقات میں اس با ت کا جائزہ لیا جائے گا کہ امریکہ کے شہر نیو یارک میں انتہائی مرکزی جگہ پر قائم پاکستان کے قومی اثاثہ روز ویلٹ ہوٹل کو بند کرنے کی ضرورت کیوں پیش آئی خصوصاََ ان وجوہات کا جائزہ لیا جائیگا جن کی وجہ سے حکومت پاکستان کو مبینہ طور پر لاکھوں ڈالر ز کا نقصان ہوا۔
اس کے علاوہ ان ذمہ داران کا بھی تعین کیا جائے گا جنہوں نے اپنے قومی فرائض کی انجام دہی میں مبینہ طور پر کوتاہی برتی اورامریکہ کے شہر نیو یارک میں انتہائی مرکزی جگہ پر قائم روز ویلٹ ہوٹل کو منافع بخش بنانے میں اپنا کردار ادا نہیں کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button