ہم اپنے ورکروں کے ساتھ ہیں ورکر ہماری پارٹی کا اثاثہ ہیں'اعجاز احمد چوہدری
ننکانہ صاحب(ٹی این آئی)سانگلہ ہل پاکستان تحریک انصاف سٹی سانگلہ کے وفد کی سینٹرل پنجاب کے صدر اعجاز احمد چوہدری سے ملاقات پی ٹی آئی کے ضلعی صدر پیر سرور شاہ کی قیادت میں سانگلہ کے عہدے داروں سٹی صدر ڈاکٹر جاوید سٹی جنرل سیکریٹری آصف آسی اور چیف کوآرڈینیٹر راشد اعوان کی سینٹرل پنجاب کے صدر سے ملاقات باہمی امور پر بات چیت ہوئی سانگلہ کے مسائل کے بارے میں بات چیت ہوئی پارٹی امور پر بات کرتے ہوئے سینٹرل پنجاب کے صدر نے کہا ہم اپنے ورکروں کے ساتھ ہیں ورکر ہماری پارٹی کا اثاثہ ہیں وزیراعظم نے سب عہدے داروں کو ہدایات دی ہوئی ہیں پارٹی ورکر جس مرضی علاقے سے ہو اس کا پورا خیال رکھا جائے ٹائیگر فورس بنائی ہے بہت جلد اسکو نئی زمہ داریاں دی جائیں گی آخر میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا پارٹی عہدے دار اپنے ورکروں سے مل کر اپنے اپنے علاقے کی بہتری کے لیے کام کریں۔