جرم وسزا

نا اہلی سے متعلق کیس ، ہائی کورٹ نے فیصل واوڈا کی کاغذات نامزدگی سے متعلق تفصیلات الیکشن کمیشن سے طلب کرلیں

اسلام آباد (ٹی این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی وزیر فیصل واوڈا کی نااہلی کیس میں فیصل واوڈا کی کاغذات نامزدگی سے متعلق تفصیلات الیکشن کمیشن سے طلب کرلیں ۔
بدھ کو کیس کی سماعت جسٹس عامر فاروق نے کی۔ دور ان سماعت عدالت نے فیصل واوڈا کی کاغذات نامزدگی سے متعلق تفصیلات الیکشن کمیشن سے طلب کرلیں۔ فیصل واوڈا کے وکیل نے تیاری کے لیے عدالت سے مہلت کی استدعا کی جسے عدالت نے منظور کرلیا ۔ جسٹس عامر فاروق نے درخواست گزار سے مکالمہ کیاکہ اس معاملے کو سیاسی مت بنائیں۔ جسٹس عامر فاروق نے کہاکہ قانونی مسئلے کو آئینی حد تک رہنے دیں۔
بیرسٹر جہانگیر جدون نے کہاکہ الیکشن کمیشن میں کاغذات نامزدگی جمع کراتے وقت فیصل واوڈا امریکی شہری تھے۔ بیرسٹر جہانگیر جدون نے کہاکہ 2018کے عام انتخابات میں حصہ لینے کے لیے فیصل واوڈا نے 11جون دوہزار اٹھارہ کو کاغذات جمع کروائے تھے۔ انہوںنے کہاکہ فیصل واوڈا نے دہری شہریت کے حوالے سے الیکشن کمیشن میں جھوٹا بیان حلفی جمع کرایا۔ بیرسٹر جہانگیر جدون نے کہاکہ 22جون 2018کو امریکی شہریت ترک کرنے کے فیصل ووڈا نے امریکی قونصلیٹ میں درخواست دی۔ بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت 4 نومبر تک ملتوی کردی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button