جرم وسزا

مسلم لیگ (ن) نے کارکنوں کی گرفتاریوں کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا

لاہور( ٹی این آئی )مسلم لیگ (ن) نے کارکنوں کی گرفتاریوں کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا۔درخواست میں پنجاب حکومت، آئی جی اور ہوم سیکرٹری سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست مسلم لیگ (ن)لائرز فورم کی جانب سے دائر کی گئی۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ گوجرانوالہ جلسے کی وجہ سے رہنمائوں اور کارکنان کو پکڑا جا رہا ہے، پی ڈی ایم کے جلسے کو روکنے کے لیے کنٹینر کھڑے کر کے راستے بند کیے گئے ہیں ۔عدالت سے استدعا ہے کہ (ن) لیگ رہنمائوں اور کارکنوں کی غیر قانونی گرفتاریاں روکنے کا حکم دیا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button