پاکستان

عوام کو اراضی ریکارڈ تک بغیر سفارش و رشوت کے بلا تاخیر رسائی حاصل ہو گئی ہے ' سعدیہ سہیل رانا

لاہور( ٹی این آئی )تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے کہا ہے کہ عوام کو اب اراضی ریکارڈ تک بغیر سفارش و رشوت کے بلا تاخیر رسائی حاصل ہوئی ہے،ڈیجیٹل پنجاب کے خواب کو حقیقی روپ دیا ہے۔
اپنے بیان میں انہوںنے کہا کہ 100تحصیلوں میں رجسٹری کے نظام کو کمپیوٹرائزڈ کردیاگیا ہے اوررجسٹری کے بعد خودکار طریقہ کارکے ذریعے انتقال اراضی کے عمل کو صوبہ بھر میں توسیع دے رہے ہیںسٹیلائٹ اراضی ریکارڈ سینٹر کے ذریعے32قانونگوئیوں میں موضع کی سطح پر اراضی ریکارڈ کی خدمات فراہم کی جائیں گی جبکہ ۔انہوںنے کہا کہ4ممالک کے سفارتخانوں میں اوور سیز اراضی ریکارڈ سینٹر بنائے گئے ہیں۔
امریکہ، برطانیہ،سعودی عرب اورمتحدہ عرب امارات کے سفارتخانوں میں اراضی ریکارڈ سے متعلقہ خدمات فراہم کی جارہی ہیںجبکہ صاف و سرسبز اراضی ریکارڈ سینٹر مہم کا آغاز کردیاگیا ہے اوراس مہم کے تحت اراضی ریکارڈ سینٹر میں شجرکاری مہم کے تحت اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button