اوچھے ہتھکنڈوں اور حکومتی پولیس گردی کو عبور کر کے گجرانوالہ جلسہ میں شرکت کی جائے گی'چوہدری محمد برجیس طاہر
ننکانہ صاحب(ٹی این آئی)ہر قیمت پر سلیکٹڈ نیازی کے اوچھے ہتھکنڈوں اور حکومتی پولیس گردی کو عبور کر کے گجرانوالہ جلسہ میں شرکت کی جائے گی۔126، دن تک ڈی چوک میں دھرنا، پارلیمنٹ، پی ٹی وی اور حکومتی عمارتوں کو یرغمال، توڑ پھوڑ اور پولیس سمیت اعلی افسران پر تشدد کرنے والے آج متحدہ اپوزیشن کو ایک جلسہ جو کہ ان کا آئینی اور قانونی حق ہے اس سے خوفزدہ ہیں
ان خیالات کا اظہار سابق وفاقی وزیر امور کشمیر گلگت و بلتستان،مرکزی نائب صدر پاکستان مسلم لیگ(ن)چوہدری محمد برجیس طاہر نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ یورپ اور دیگر ترقی یافتہ ممالک کی مثالیں دے کر پاکستانی عوام کو ٹرک کی بتی کے پیچھے لگانے والا سلیکٹڈ نیازی کل تک جمہوری اور آئینی حقوق کا علمبردار کنٹینر پر راگ الاپنے والا آج عوام اسکی اصلیت اور 2 سالہ کارکردگی کا عملی مظاہرہ دیکھ چکے ہیں
انہوں نے مزیدکہا کہ انشائ اللہ آج16اکتوبر گجرانوالہ جلسہ عوام اور آئین و قانون کی فتح کا ملکی تاریخ کا تاریخ ساز دن ہو گا حکومتی بوکھلاہٹ اور انکے ہوچھے ہتھکنڈے اس بات کا واضح منہ بولتا ثبوت ہیں کہ 16 اکتوبر سے قبل ہی نوشتہ دیوار پڑھتے ہوئے اور اسکی کامیابی کو دیکھتے ہوئے حواس باختہ ہو گئی ہے جو کہ اس بات کی نوید ہے کہ عوام جاگ چکے ہیں چنانچہ، باشعور عوام کی بیداری اس بات کا اعلان کرتے ہیں کہ عوام اب اس نیب نیازی گھٹھ جوڑ اور سلیکٹڈ حکومت کو مزید برداشت نہیں کر سکتیانہوں نے کہا کہ آج16اکتوبر بروز جمعہ ہر طرف، ہر ایک فرد کی زبان پر صرف ایک ہی نعرہ فلک شگاف طریقے سے پاکستان کے طول و عرض میں سنائی دے گا۔گو سلیکٹڈ گو،گو نیازی گو۔