شوبز

محبتیں بانٹنے والے ہمیشہ زندہ رہتے ہیں ، سمجھ نہیں آتی لوگ نفرت کیلئے کیسے وقت نکال لیتے ہیں' ریشم

لاہور ( ٹی این آئی)نامور اداکارہ ریشم نے کہا ہے کہ محبتیں بانٹنے والے ہمیشہ زندہ رہتے ہیں ، آج تک یہ نہیں سمجھ سکی کہ لوگ نفرت کیلئے کیسے وقت نکال لیتے ہیں۔
ایک انٹرویو میں اداکارہ نے کہا کہ یہ سچ ہے کہ سماجی اور معاشی مسائل کے باعث عوام ڈپریشن کا شکار ہو رہے ہیں لیکن کسی سے نفرت کرنے اور جھگڑنے سے مسائل کا حل نہیںنکلتا بلکہ انسان کو مشکل حالات کا دلیری سے مقابلہ کرنا چاہیے ۔
انہوں نے کہا کہ حکومت اپنی سرپرستی میں محبت، امن اور بھائی چارے کو فروغ دینے کے لئے ملک بھر میں مہم شروع کرے اور میں یقین دلاتی ہوں کہ تمام فنکار اس میں اپنا اپنا کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ میں ہمیشہ مثبت سوچتی ہوں اس لئے میرے لئے ہر لمحہ ،دن ،ہفتہ ،مہینہ ، سال کامیابیاں ہی کامیابیاں ہیں ۔ اپنی کامیابی کے تسلسل کو بر قرار رکھنے کے لئے منصوبہ بندی کرتی ہوں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button