جرم وسزا

سپریم کورٹ نے کرپشن کیس کے ملزم علی اصغر علی کی درخواست ضمانت پر احتساب عدالت سے ٹرائل کی پیش رفت رپورٹ طلب کرلی

اسلام آباد (ٹی این آئی)سپریم کورٹ نے نیب کرپشن کیس کے ملزم علی اصغر علی کی درخواست ضمانت پر احتساب عدالت سے ٹرائل کی پیش رفت رپورٹ طلب کرلی ۔
جمعہ کو دور ان سماعت جسٹس قاضی امین نے کہاکہ نیب کیا کرتا ہے ۔ وکیل فاروق ایچ نائیک نے کہاکہ دو سال سے میرا موکل جیل میں ہے،2017میں نیب ریفرنس فائل ہوا۔
جسٹس قاضی امین نے کہاکہ میرٹ پر بات نہیں کرینگے لیکن نیب کا ملبہ بھت زیادہ ہے،نیب اوپن اینڈ شٹ کیس کو چلا کر ختم کیوں نہیں کرتا ،ٹرائل میں تاخیر کا ذمہ دار کو ن ہے ۔عدالت عظمیٰ نے احتساب عدالت سے ٹرائل کی پیش رفت رپورٹ طلب کرلی اور کیس کی سماعت دو ہفتوں تک ملتوی کر دی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button