انٹرنیشنل

ناگورنو قراباغ کے معاملے میں ترکی کی مداخلت سے خطرہ بڑھ رہا ہے،امریکہ

واشنگٹن( ٹی این آئی)امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے باور کرایا ہے کہ آرمینیا اور آذربائیجان کے درمیان تنازع میں ترکی کی مداخلت سے خطے میں خطرات بڑھ گئے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایک انٹرویومیں انہوں نے ایک بار پھر زور دیا کہ اس بحران کو سفارتی کوششوں کے ذریعے حل کیا جائے۔ پومپیو نے ناگورنو قراباغ ریجن کو بارود کی بوتل قرار دیا۔ ایک خصوصی انٹرویو میں امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ اب ہمارے سامنے ترک ہیں جنہوں نے مداخلت کر کے آذربائیجان کو وسائل فراہم کیے۔
اس کے نتیجے میں خطرے میں اضافہ ہو رہا ہے اور اس تاریخی تنازع میں لڑائی کی شدت بھی بڑھ رہی ہے۔پومپیو کے مطابق اس تنازع کا حل لڑائی کے ذریعے نہیں بلکہ پر امن مذاکرات اور بات چیت کے ذریعے ہونا چاہیے۔ یقینا کسی تیسرے فریق کو اس میں داخل ہو کر ایسی جگہ جلتی پر تیل نہیں چھڑکنا چاہیے جو پہلے ہی بارود کی بوتل کی حیثیت رکھتی ہو۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button