عارضی طور پر سرکاری ملازمین کو کمرشل اور صنعتی قوانین کے تحت مستقل نہیں کیا جاسکتا ' لاہور ہائیکورٹ
لاہور(ٹی این آئی)لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عائشہ اے ملک نے ملازمین کی مستقلی سے متعلق کیس کے فیصلے کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔فیصلہ 6صفحات پر مشتمل ہے ۔
تحریری فیصلے کے مطابق عارضی طور پر سرکاری ملازمین کو کمرشل اور صنعتی قوانین کے تحت مستقل نہیں کیا جاسکتا ،ملازمین ریلیشن ایکٹ کے تحت ریگولر کرنے کا حق نہیں رکھتے ، ملازمین کو مستقل کرنے کے لیے آسامیوں کا موجود ہونا لازمی ہے۔ درخواست میں محکمہ پاپولیشن کے عارضی ملازمین کو مستقل کرنے کے فیصلے کو چیلنج کیا گیا ۔
پاپولیشن ویلفیئر صنعتی اداروں کی تعریف میں نہیں آتے ،حکومت آسامیوں کی منظوری دیتی ہے بجٹ مقرر کیا جاتا ہے ،کسی فرد کو آسامی کی موجودگی میں ہی مستقل کیا جاسکتا ہے ،لیبر کورٹ کو فرزانہ بشارت کو مستقل کرنے کا کوئی اختیار نہیں تھا،لیبر کورٹ اور لیبر اپیلیٹ ٹربیونل کا فیصلہ کالعدم قرار دیاجاتا ہے ۔
