ہم تو کسی کے ولیمے اور جنازے میں بھی شرکت کرتے ہیں تو مقدمہ بنا دیا جاتا ہے ' کیپٹن(ر) صفدر
لاہور( ٹی این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما کیپٹن (ر) محمد صفدر نے کہاہے کہ ہم تو کسی کے ولیمے اور جنازے میں بھی شرکت کرتے ہیں تو ایس ایچ اوہمارے خلاف مقدمہ بنا دیتا ہے ،ہم مقدمات سے ڈرنے والے ںہیں اور اپنے بیانیے پر ڈٹ کر کھڑے ہیں ، اپوزیشن کو دبائو میں لانے کے لئے جھوٹے اور بے بنیاد مقدمات بنائے جارہے ہیں۔
انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں پیش کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیٹن (ر) صفدر نے کہاکہ مجھ پر حیات آباد میں جھوٹا کیس بنایا گیا ،اس کے علاوہ بھی جو کیسز ہیں وہ جھوٹ پر مبنی ہیں،سی سی پی او لاہور عمران خان کی ٹیم کا حصہ ہے ،اپوزیشن کو دبانے کے لئے اس طرح کے کیسز بنائے گئے ، رانا ثنا اللہ کے خلاف منشیات سمگلنگ کا جھوٹا الزام لگایاگیا ۔ انہوںنے کہاکہ ہمارے قائد کا نعرہ ہے کہ ووٹ کو عزت دو اور ہم اس پر ڈٹ کر کھڑے ہیں ، گوجرانوالہ میں عوام نے اپنی رائے کااظہار کردیا ہے۔انہوںنے ہماری لیگل ٹیم بہت محنت کر رہی ہے اور میں ان کا مشکور ہوں ۔