پاکستان

چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کے نوٹس کےبعد سندھ پولیس کے اعلی افسران نے مشروط طور پر چھٹی درخواست واپس لینے کا فیصلہ

کراچی (ٹی این آئی)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے نوٹس اور بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات کے بعد سندھ پولیس کے اعلیٰ افسران نے مشروط طور پر چھٹی درخواست واپس لینے کا فیصلہ کرلیا۔
سندھ پولیس کے اعلیٰ افسران نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے کراچی واقعے پر نوٹس لینے اور پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے ملاقات کے بعد یہ فیصلہ کیا۔
سندھ پولیس کے مطابق آئی جی سندھ نے فیصلہ کیا ہے کہ چھٹی کی درخواستیں 10 روز میں انکوائری رپورٹ آنے تک مؤخر کی گئی ہیں اور یہ فیصلہ وسیع تر قومی مفاد میں کیا گیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button