جرم وسزا
ڈی جی کے حکم پر اینٹی کرپشن کے ٹویئٹر اکاونٹ پر یوم سیاہ کی مناسبت سے نیا لوگو لگا دیا
لاہور(ٹی این آئی)ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب محمد گوہر نفیس کی ہدایت پر اینٹی کرپشن کے ٹویٹر اکاؤنٹ پر یوم سیاہ کشمیر کی مناسبت سے نیا لوگو لگا دیا گیا۔
یوم سیاہ کے موقع پر کشمیریوں کے حق خود ارادیت اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف ٹویٹ کیا گیا۔ اس حوالے سے ڈی جی اینٹی کرپشن گوہر نفیس نے یوم سیاہ کے موقع پر اپنے خصوصی بیان میں کہا کہ جموں و کشمیر میں جاری بھارتی غاصبانہ پالیسیوں کی مذمت کرتے ہیں۔پاکستان نے کشمیر پر مسلط بھارتی قبضہ کو کبھی تسلیم نہیں کیا۔بھارت نے پچھلی تین دہائیوں میں کشمیری عوام پر ظُلم و بربریت سیاہ تاریخ رقم کی ہے۔بھارت کشمیر میں مسلمانوں کی نسل کشی کر رہا ہے۔بھارتی افواج کشمیر میں بدترین ریاستی دہشت گردی کر رہی ہے۔پاکستانی عوام جلد کشمیر کی آزادی کی آرزومند ہے۔