اہم خبریں
سابق وزیراعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کا بھی کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا
گلگت بلتستان (ٹی این آئی)سابق وزیراعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کا بھی کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا۔
کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر گلگت کی انتخابی مہم چھوڑ کر لاہور پہنچ گئے جہاں وہ شریف میڈیکل سٹی میں زیر علاج ہیں۔
اطلاعات کے مطابق وائرس کی وجہ سے ان کے پھیپھڑے متاثر ہوئے ہیں۔
پاکستان میں کورونا وائرس کی صورتحال
پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر جاری ہے اور اس کی وجہ سے کیسز میں مسلسل اضافہ ہو رہا اور ملک بھر میں اب تک وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 3 لاکھ 45 ہزار تک جا پہنچی ہے۔
پاکستان میں اب تک کورونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 6 ہزار 977 ہے۔