
لاہور (ٹی این آئی)ڈی جی اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب سابق وفاقی وزیر خواجہ محمد آصف کی اہلیہ مسرت خواجہ ، بیٹے اسد خواجہ ،سابق مئیر سیالکوٹ توحید اختر سمیت نو افراد پر اینٹی کرپشن میں مقدمہ درج کر لیا اس ضمن میں ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ نے ملزمان کے خلاف سرکاری خزانے کو مجموعی طور پر 7کروڑ 80لاکھ روپے نقصان پہنچانے پر ریفرنس اینٹی کرپشن کو بھیجا تھا۔ ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ نے اینٹی کرپشن کو ریفرنس میں نو افراد کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی سفارش کی تھی۔ڈپٹی کمشنر کے ریفرنس کے مطابق
ملزمان نے غیر قانونی طور پر سرکاری زمین کو سوسائٹی میں شامل کرکے سرکاری خزانے کو 6 کروڑ 50 لاکھ کا نقصان کیا۔
ریفرنس کے مطابق سوسائٹی مالکان سرکاری زمین استعمال کرنے کی مد میں 1 کروڑ 30لاکھ کے بھی نادہندہ ہیں کینٹ ہاؤسنگ سوسائٹی سابق مئر سیالکوٹ چوہدری توحید اور خواجہ محمد آصف کی اہلیہ اور بیٹے اسد کی ملکیت ہے۔ کینٹ ہاؤسنگ سوسائٹی میں عوامی مقامات اوپن ایریا ، کمیونٹی سینٹر اور قبرستان کے لئے مختص زمین کو پلاٹس بنا کر بیچ دیا گیاکینٹ ہاؤسنگ سوسائٹی کو 137 کنال پر رجسٹر کروا کے بعد میں غیر قانونی طریقے سے 281 کنال مزید شامل کر لیا گیا۔
ریفرنس کے مطابق پرائیویٹ ہاؤسنگ اسکیم رولز کے تحت کسی بھی منظور شدہ ہاؤسنگ اسکیم کے نقشہ میں سوائے قبرستان کی لوکیشن کے کوئی تبدیلی نہیں کی جا سکتی
ڈی جی کی ہدایت پر پنجاب بھر میں اینٹی کرپشن نےضلعی انتظامیہ کے ساتھ ملکر غیر قانونی رہائشی اسکیموں کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کر دیا ہے اورملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں ۔ڈی جی پنجاب گوہر نفیس کا کہناہے پنجاب بھر میں بدعنوان اور کرپٹ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کاروائیاں جاری رہیں گی
