اہم خبریں
وزیر اعظم کےمشیر صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کرونا کی دوسری لہر کو خطر ناک قرار دے دیا
کراچی(ٹی این آئی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے خدشہ ظاہر کیا ہےکہ کورونا وبا پہلے کی طرح خطرناک ثابت ہوسکتی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ کورونا کی احتیاط عوام پر چھوڑنا مناسب نہیں ہوگا، یہ وبا پہلے کی طرح خطرناک ثابت ہوسکتی ہے اس لیے ہمیں اپنے رویئے اور میل جول میں احتیاط برتنا ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ ایک وقت میں ہزاروں شادیاں ہورہی ہیں اور خوشی میں لوگ گلے مل رہے ہوتے ہیں، شادی بیاہ کی تقریبات کو ہم نے آوٹ ڈور کردیا ہے جب کہ وزیراعظم نے اپنے جلسے منسوخ کردیئے ہیں اور اسکولوں کے حوالے سے لائحہ عمل طے کیا جارہا ہے۔
