اہم خبریںجرم وسزا

ایڈیشنل چیف سیکرٹری طاہر خورشید وزیر اعلی پنجاب کے بااعتماد دوست پرنسپل سیکرٹریCM تعینات۔

لاہور (ٹی این آئی)پنجاب حکومت نے وزیراعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری سمیت 4 اعلیٰ افسران کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کر دیے۔
پنجاب حکومت کے نوٹیفکیشن کے مطابق ساجد ظفر ڈال سے پرنسپل سیکرٹری کا اضافی چارج واپس لے کر گریڈ 21 کے طاہر خورشید کو وزیراعلیٰ کا پرنسپل سیکرٹری تعینات کیا گیا ہے۔یاد رہے طاہر خورشید وزیر اعلی پنجاب عثمان بردار کے بااعتماد ساتھیوں میں شامل ہیں وزیر اعلی پنجاب عثمان بردار نے اپنے دوست طاہر خورشید کو نوازتے ہوے سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو تعینات کیا جس نے اپنے اختیارات سے تجاوز کر تے ہوے مبینہ طور پر قومی خزانہ کے اربوں روپے کا بے دریغ استعمال کیا یہاں تک کہ گریڈ 17سے لے کر گریڈ 20 کے کرپٹ افسران کو ان کی من پسند جگہوں پر تقر رکر کے مبینہ طور پر کروڑوں روپے کمیشن وصول کرنے کی بھی مذکور ہ محکمہ میں بے مثال چراغاں ہیں علاوہ ازیں طاہر خورشید کو نوازتے ہوے وزیر اعلی پنجاب عثمان بردار کے لئے چیف منسٹر انسپکشن ٹیم( سی ایم آئی ٹی) کا چیئرمین لگا دیا یہاں پر بھی ان کے چرچوں کی داستانیں بھی نمائیاں طور روشن نظر آتی ہیں یہاں پر بھی موصوف نے قومی خزانہ کے اربوں روپے لوٹنے والے افسران سے کروڑوں روپے مبینہ طور پر وصول کرکے کلین چٹیں دینے کی کہانیاں بھی زیر بحث ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ تبدیلی سرکار کے نئے پاکستان کی بنیاد اور احتسابی عمل کے ویژن کے مطابق ایسے آفیسر کا انتخاب بطور پرنسیپل سیکرٹری تعینات کرنا موجودہ حکومت کے پر سوالیہ نشان ہے۔ذرائع نے بتایا کہ مذکورہ آفیسر اس وقت اربوں کے اثاثوں کا مالک ہے مگر نیب کا بھی ایسے آفیسر کے اثاثوں اور کرپشن سے لا علم ہونا بھی ایک سوالیہ نشان ہے ۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ساجد محمود چوہان کو سیکرٹری بلدیات، شاہد زمان کو ڈی جی پنجاب اسکلز ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور ظہیر حسن کو ڈپٹی کمشنر نارووال تعینات کیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button