اہم خبریں

فاقی وزارت خزانہ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

اسلام آباد (ٹی این آئی)وفاقی وزارت خزانہ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل کی نئی قیمت میں 4 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا جس کے بعد نئی قیمت 105 روپے 43 پیسے فی لیٹر ہوگی۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ آئندہ 15 روز کیلئے پیٹرول، مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمتیں برقرار رہیں گی۔
پیٹرول کی قیمت سو روپے 69 پیسہ فی لیٹر، مٹی کا تیل 65 روپے 29 پیسے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل 62 روپے 86 پیسے فی لیٹر قیمت برقرار رہے گی۔
ڈیزل کی نئی قیمت کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگا جبکہ یہ قیمتیں آئندہ 15 روز کیلئے مقرر کی گئی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button