انجینئر شبر میٹر کنکشن سیالکوٹ اور آر ایم تبدیلی سرکار کے ویژن پر سوالیہ نشان ۔۔۔
سیالکوٹ (ٹی این آئی) سوئی نادرن گیس پائپ لائن سیالکوٹ کے ریجنل مینجر رضوان اور حلقہ این 76 سمبڑیال کے نمائندوں کی گٹھ جوڑ ہونے کی وجہ سے وزیراعظم پاکستان عمران خان ویژن کی دھجیاں اڑانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جارہی ہے اس ضمن میں ریجنل مینجر سیالکوٹ رضوان نے اپنے کا رخاص انجینئر شبر کو سپلائی سروس ،میٹر کنکشن کی ذمہ داریاں دے رکھی ہیں جس نے مبینہ طور پر ریجنل مینجر رضوان سے مبینہ ملی بھگت کر رکھی ہے اور مبینہ طور پر اپنے عزیزوں اقارب اور من پسند افراد کو نوازنے اور ان کے ذریعے شریف سادہ شہریوں سے میرٹ پر لگنے والے کنکشنز پر پی ٹی آئی سمبڑیال حلقہ این 76 کے نمائندوں کا نام استعمال کرتے ہو ے اعتراض لگا دیئے جاتے ہیں کہ آپ پر پی ٹی آئی کے نمائندوں کا اعتراض ہے کہ آپکا تعلق ن لیگ، پیپلز پارٹی کے نمائندوں سے پایا جاتا ہے ۔جس کے باعث آپکا کنکشن نہیں لگ سکتا بعدازاں اپنے ایجنٹوں کے ذریعے وہی کنکشن رشوت وصول کر کے لگا دیئے جاتے ہیں ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ انجیینئر شبر اپنے آپکو
ریجن مینجر رضوان کا اور موجودہ حکومت کے سرکردہ نمائندوں کا کار خاص پہونے میں شمار کر تاہے۔
جس کی وجہ سےمذکورہ آفیسر نے وزیراعظم عمران خان کے ویژن کو سبوتاز کرنے میں کوئی کسر نہیں اٹھا رکھی ہے جسکی وجہ سے عوام پاکستان تحریک انصاف قائد عمران خان سے سخت نالاں پائی جاتی ہے یاد رہے کے عوام پہلے ہی مہنگائی اور بےروزگاری سے موجودہ حکومت کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سخت پریشان ہے اور اوپر سے محکمہ سوئی ناردرن گیس سیالکوٹ کے عملہ کے ہاتھوں مبینہ طور لٹنے کی وجہ سےوزیراعظم عمران خان کے ویژن پر انگلیاں اٹھانے لگے ہیں ۔بین الاقوامی خبررساں ادارے ٹی این آئی کی سروے رپورٹ کے مطابق محکمہ سوئی ناردرن گیس پائپ لائن سیالکوٹ کا عملہ اس وقت کروڑوں روپے کے بے نامی ناجائز اثاثہ جات کا مالک بن چکا ہے مگر افسوس اس بات کا ہےقومی احتساب بیورو نیب اور ایف آئی اے جیسے ادارے ان کی کرپشن اور بے نامی اثاثوں کی چھان بین سے قاصر کیوں ہےجس پر بھی عوام نے ان کی رشوت میں برابر کے شریک ہونے کا دعوی کی ہے۔ اس حوالےسے موقف دریافت کرنے کے لئے انجینئر شبر میٹر کنکشن برانچ کا کہنا ہے کہ میری پہنچ ایم ڈی تک ہے میڈیا کی خبریں کچھ نہیں بگاڑ سکتی ۔تاہم حلقہ این اے 76سمبڑیال ٹکٹ ہولڈر بریگیڈیئر (ر) محمد اسلم گھمن کا کہنا ہے کہ ایسے کرپٹ افسران جو پیٹ بھرنے کے لیے پی ٹی آئی کا نام بدنام کر رہے ہیں ان کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گاان کا کہنا ہے کہ ہماری سیاست کا محور میرٹ پر حلقہ کی عوام کی دہلیز پر انصاف مہیا کر نا ہے۔ہمارے نزدیک کرپٹ افسران کے لئے بیٹھنے کی گنجائش نہیں ہے ۔