لاہور (ٹی این آئی) ڈائریکٹرر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب محمدگوہر نفیس کی زیرصدارت اینٹی کرپشن ہیڈکوارٹرز لاہور میں ڈائریکٹرز کانفرنس منعقد ہوئی۔اینٹی کرپشن پنجاب میں زیر تفتیش میگا سکینڈلز، قبضہ مافیا اور جاری اینٹی کرپشن مہم پر پیش رفت سمیت دس نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا۔ ہائی پروفائل کیسیز پر پیش رفت اور اب تک کی ریکوری ڈائریکٹرز کانفرنس کے ایجنڈا میں سر فہرست رہی۔
ڈی جی اینٹی کرپشن نے ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ ریجنل ڈائریکٹرز بری شہرت کے حامل افسران کے خلاف فورا محکمانہ کاروائی عمل میں لائیں۔ہیومن ریسورس کی شفافیت اور پروفیشل ازم میں کوتاہی پر ہرگز برداشت نہیں کروں گا۔ دوسروں کا احتساب کرنے کے لئے ہمیں اپنا احتساب کرنا بھی ضروری ہے۔ ریجنل ڈائریکٹرز محکمے میں کرپٹ عناصر کے خلاف زیرو ٹالرینس اپنائیں۔ تمام ریجنل ڈائریکٹرز سے محکمہ اوقاف کی اب تک کی واگزار شدہ اراضی کی مکمل تفصیل طلب کر لی ہے۔ کنٹریکٹ پر کام کرنے والے ملازمیں کو قانون کے مطابق ریگولر کرنے کے حوالے سے ورکنگ پیپر تیار کریں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ تمام ریجنل ڈائریکٹرز اینٹی کرپشن کی جانب سے واگزار کرائی گئی سرکاری زمینوں پر دوبارہ قبضہ کی تفصیلی رپورٹ ایک ہفتہ میں جمع کرائیں ۔تمام ریجنل ڈائریکٹرز قبضہ و لینڈ مافیا کی پشت پناہی اور سرپرستی کرنے والے بااثر افراد کی لسٹ بنا کر ایک ہفتہ میں جمع کرائیں۔ریاست کی رٹ اور قانون کی بالادستی کو چیلنج کرنے والے تمام عناصر کے خلاف بلا امتیاز کروائی جاری رکھیں گے۔تمام ریجنل ڈائریکٹرز اینٹی کرپشن میں خود احتسابی کے عمل کو یقینی بناہیں۔سرکاری اداروں کو کرپشن سے پاک کر کے عوام کا اعتماد بحال کرنا ہماری پہلی ترجیح ہونی چاہیے۔