ایم ڈی سوئی ناردرن گیس کا انجنیئر شبر اور آر ایم کے خلاف تحقیقات کےلئے جی ایم نارتھ سے رپورٹ طلب۔
لاہور (ٹی این آئی) بین الاقوامی خبررساں ادارے، ٹی این آئی، دی نیوز انٹر نیشنل کی خبر پر منیجنگ ڈائریکٹر سوئی ناردرن گیس پائپ لائن عامر طفیل کا ایکشن، انجینئر شبر میٹر کنکشن سوئی ناردرن گیس پائپ لائن سیالکوٹ کے خلاف تحقیقات کرنے کے لئے جنرل مینجر نارتھ اعجاز سے رپورٹ رپورٹ طلب کرلی ۔تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی خبررساں ادارے دی نیوز انٹر نیشنل (ٹی این آئی) نے گزشتہ روز سوئی نادرن گیس پائپ لائن سیالکوٹ کے انجینئر شبر میٹر کنکشن اور آر ایم رضوان کے خلاف ہونے والی کرپشن اور میرٹ پالیسی نذر انداز کر کے اپنے پیاروں کو نوازنے کی بابت خبر کی اشاعت کی جس کا ایم ڈی عامر طفیل نے فوری طور پر نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کے لئے جنرل مینجر نارتھ اعجاز سے رپورٹ طلب کی ہے ذرائع سوئی گیس نادرن نے بتایا کہ مذکورہ افسران کے خلاف پہلے ہی پاکستان سیٹزن پورٹل پر درجن سے زائد شکایات کی جا چکی ہیں ۔تاہم اس حوالےسے پی آر او اویس باجوہ ایم ڈی عامر طفیل کا کہنا ہے کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کے ویژن پر سوالیہ نشان لگانے والے آفیسر کے لئے معافی کی کوئی گنجائش نہیں ہے ۔