اہم خبریں

ضلع سیالکوٹ سےن لیگ کے 4 اراکین قومی اسمبلی اور 8 اراکین صوبائی اسمبلی نے اپنے استعفے خواجہ آصف کو پیش کردئے۔


سیالکوٹ (ٹی این آئی)پاکستان مسلم لیگ ن سیالکوٹ کا ہنگامی اجلاس زیر صدارت سابق وفاقی وزیر ایم این اے خواجہ آصف ہوا جس میں سینکڑوں مسلم لیگی عہدیداروں نے کی اجلاس میں4اراکین قومی اسمبلی اور اراکین صوبائی اسمبلی نے اپنے اپنے استعفے خواجہ آصف کو پیش کردیئے۔اراکین قومی اسمبلی میں خواجہ محمد آصف،علی زاہد ،ارمغان سبحانی اور رانا شمیم احمد خاں جبکہ صوبائی اسمبلی سے خوش اختر سبحانی، رانا لیاقت،رانا افضل رانا عبدالستار، منشاءاللہ بٹ،ذیشان رفیق،محمدارشد وڑائچ ،عارف ہرناہ ن اور نوید اشرف اپنے اپنے استعفے خواجہ آصف ایم این اے کو مرکزی قیادت کو پیش کر نے کے لئے دیئے ہیں یاد رہے کہ ن لیگ حلقہ این اے 75 سیالکوٹ سے ایم این اے سید افتخار الحسن المعروف ضاہرے شاہ کی وفات پر پہلے ہی خالی ہو چکی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button