پاکستان

سلیکٹڈ کو لانے والوں کو نہیں معلوم تھا کہ اتنا نالائق نکلے گا۔مریم نواز

لاہور(ٹی این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے جلسہ عام سے خطاب میں وزیراعظم عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئےکہا ہے کہ اب تابع دار خان این آر او مانگ رہا ہے لیکن نواز شریف قوم کی روٹی چوری کرنے والے کو این آر او نہیں دے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ کووڈ 19 سے زیادہ خطرناک کووڈ 18 ہے جس کا نام ہے تابعدار خان، جب سے کووڈ 18 تابعدار خان نے حکومت بنائی ہے تو پاکستان کی ترقی کورنٹین ہوگئی ہے۔
لیگی نائب صدر نے وزیراعظم پر الزام عائد کیا کہ تم نے فکس میچ پر نواز شریف کو اقامہ پر باہر نکلوایا، فکس میچ کے ذریعے 2018 کے الیکشن میں نوازشریف اور مریم کوالیکشن سے باہر کیا، دھاندلی سے حکومت تومل گئی لیکن لانے والوں کو بھی نہیں پتا تھاکہ اتنا نالائق نکلے گا۔
انہوں نے کہا کہ اِس کی نااہلی اور نالائقی کا جواب اس کو لانے والوں کو دینا پڑ رہا ہے، کہتا تھا بھیک نہیں مانگوں گا، دنیا نے دیکھا قرضوں کے نئے ریکارڈ بنادیے، ملک کو آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ دیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button