جرم وسزا
اینٹی کرپشن نے ٹریپ ریڈ کرکے پٹواری کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا.
لاہور (ٹی این آئی)اینٹی کرپشن سیالکوٹ نے محکمہ مال پر اچانک چھاپہ مارا اور ہزاروں روپے رشوت لیتے ہوئے پٹواری کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا۔ اینٹی کرپشن سیالکوٹ نے جوڈیشل مجسٹریٹ کے ساتھ ٹریپ ریڈ کیا۔ ملزم محمد طارق پٹواری نے مدعی سے فرد رپٹ نکلوانے کے چار ہزار روپے رشوت وصول کئے۔ملزم کو رشوت وصول کرتے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا۔
اس حوالے سے ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب محمد گوہر نفیس کا کہنا تھا کہ سرکاری دفاتر میں روزمرہ کے جائز کام کے لئے چھوٹی کرپشن پر قابو پانا نہایت ضروری ہے۔ اس طرح کے واقعات سے سرکاری محکموں پر عوام کا اعتماد متزلزل ہوتا ہے۔عوام سرکاری دفاتر میں چھوٹی موٹی کرپشن برداشت نہ کریں۔ فورا اینٹی کرپشن کو رپورٹ کریں۔ انہوں نے مذید کہا کہ پنجاب بھر میں کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔