اہم خبریں
سینٹ الیکشن:صدر نے شو آف ہینڈ کے لئے سپریم کورٹ کی رائے مانگ لی۔
اسلام آباد(ٹی این آئی) صدرمملکت نے سینیٹ کے الیکشن پر شو آف ہینڈز کے معاملے پر سپریم کورٹ کی رائے مانگ لی۔ ذرائع کےمطابق صدر مملکت نے آرٹیکل 186 کے تحت سپریم کورٹ میں ریفرنس بھجوانے کی وزیراعظم کی تجویزکی منظوری دے دی ہے اور آرٹیکل 186 کے تحت ریفرنس پر دستخط کردیے۔
صدر مملکت نے آئین میں ترمیم کیے بغیر الیکشن ایکٹ 2017 کے سیکشن (6) 122 میں ترمیم کے لیے سپریم کورٹ کی رائے مانگی ہے۔