پاکستان

سیالکوٹ ایئرپورٹ سے سیال ایئر لائن PF134کی پہلی پرواز 147 مسافروں کو لے کر کراچی روانہ.

راناطارق
سمبڑیال (ٹی این آئی )سیالکوٹ انٹرنیشنل ائرپورٹ سمبڑیال سے فضائی کمپنی ائر سیال کی پہلی پرواز مسافروں کو لے کر کراچی روانہ ہو گئی۔تفصیلات کے مطابق بزنس کمیونٹی کی طرف سے قائم کی جانے والی فضائی کمپنی ائر سیال کی پہلی پرواز PF134 سیالکوٹ انٹرنیشنل ائرپورٹ سے کراچی کے لیے 147 مسافر وں کو لے کرروانہ ہو گئی جبکہ پہلی پرواز کی روانگی سے قبل چیئرمین میاں نعیم جاوید، وائس چیئرمین چودھری محمد افضل شاہین، چیف ایگزیکٹو آفیسر بابر اقبال، صدر سیالکوٹ چیمبر قیصر اقبال بریار، چیئر مین ائر سیال فضل جیلانی اور سی ای او امین احسن نے کیک کاٹ کر پہلی پرواز کا افتتاح کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button