لاہور۔(ٹی این آئی)محکمہ اینٹی کرپشن اوکاڑہ نے محکمہ ایکسائیز کے کانسٹیبل ثنااللہ کو چار ہزار روپے رشوت لیتے گرفتار کر لیا۔ ملزم کو نشان زدہ نوٹوں کے ساتھ مجسٹریٹ کی موجودگی میں ٹریپ ریڈ کر کے گرفتار کیا گیا۔
300 ارب کے جعلی رجسٹریشن گاڑیوں کے سکینڈل میں محکمہ ایکسائیز لاہور کے 19 افسران پر مقدمہ درج کیا جا چکا ہے۔مقدمے میں پانچ ڈائریکٹرز کےعلاوہ ای ٹی اوز اور ایکسائیز انسپکٹرز نامزد ہیں جن کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں ۔گزشتہ روز گرفتار ای ٹی او عدیل امجد کا دو روزہ ریمانڈ پر محکمہ اینٹی کرپشن کے حوالے کردیا گیا۔ جبکہ اینٹی کرپشن ڈی جی خان نے موضع راکھ ڈھول سے 268 کنال سرکاری اراضی واگزار کرا لی۔واگزار کرائی گئی اراضی کی مالیت چھ کروڑ ستر لاکھ روپے ہے۔
اس حوالے سے ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب محمد گوہر نفیس کا کہنا تھا کہ صوبہ بھر میں کرپٹ عناصر کے خلاف بلاتفریق کاروائیاں جاری رہیں گی۔