لاہور (ٹی این آئی) ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب محمد گوہر نفیس نے کہا ہے کہ جنوری سے دسمبر 2020 تک قبضہ مافیا سے 1 لاکھ 30 ہزار کنال اور 19 مرلہ سرکاری زمین واگزار کرائی گئی۔واگزار کرائی گئی زمین کی مالیت 50 ارب اور 295 کروڑ سے زائد ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بین الاقوامی خبررساں ادارے ٹی این آئی، دی نیوز انٹر نیشنل سےگفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ اینٹی کرپشن نے پنجاب بھر سے 53 کروڑ 33 لاکھ سے زائد ڈائریکٹ رقم وصول کر کے خزانہ سرکار میں جمع کرائی جبکہ20 ارب اور 22 کروڑ سے زائد ان ڈائریکٹ رقم کی وصولی کرائی۔ رپورٹ کرپشن ایپ پر 7120 شکایات موصول ہوئیں جن میں سے 4857 نمٹا دیں گئی جبکہ 2257 پر کام جاری ہے۔ اینٹی کرپشن نے گزشتہ سال 19162 شکایات جنکہ 5049 انکوائریاں نمٹائیں۔
ڈی جی گوہر نفیس نے کہا کہ سال 2020 میں اینٹی کرپشن نے کرپشن کی شکایت پر 1374 نئے کیس رجسٹر کئےگئے۔ اینٹی کرپشن نے جنوری سے دسمبر تک 1801 ملزمان کو گرفتار کیا اور 669 کو چالان کیا گیا۔ اینٹی کرپشن نے سال 2020 میں پنجاب بھر سے 160 مفرور اشتہاریوں کو گرفتار کیا ۔ محکمہ اینٹی کرپشن نے سال 2020 میں 2650 پیٹرول پمپس چیک کئے ۔ چیک کئے گئے پیٹرول پمپس میں 989 میں بے ضابطگیاں پائی گئیںں۔ مختلف بے ضابطگیوں پر پیٹرول پمپس کو 1 کروڑ 27 لاکھ اور 70 ہزار جرمانہ کیا گیا۔پنجاب میں ڈی سی کے این او سی اور K فارم کے بغیر چلنے والے غیر قانونی پیٹرول پمپس کے خلاف خصوصی مہم شروع کی گئی۔ غیرقانونی پیٹرول پمپس کے خلاف خصوصی کریک ڈاؤن میں 639 کی نشاندہی کی گئی اور
345 غیر قانونی طور پر چلنے والے پیٹرول پمپس کو سیل کیا گیا جبکہ 62 کو بند کردیا گیا یا گرا دئیے گئے۔