پاکستان

کوئی ثابت کردے کہ پیپلزپارٹی نے این آر او لیا تو سینٹ سے استعفی دے دوں گا ۔رحمان ملک

اسلام آباد (ٹی این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما و سابق وزیرداخلہ سینیٹر رحمان ملک نے چیلنج دے دیا۔
سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے رحمان ملک کا کہنا تھا کہ اگر کوئی ثابت کردے کہ پیپلز پارٹی نے این آر او لیا تو استعفیٰ دے دوں گا۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے خلاف پروپیگنڈا کیا گیا کہ اس نے این آر او لیا لیکن این آر او کسی اور نے لیا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ این آر او شوکت عزیز کی کابینہ سے نکلا تھا جو پرویز مشرف کے سامنے پیش کیا گیا ، ایک دوسرے پر الزام تراشی بند کر دی جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button