اہم خبریں
چوہدری شجاعت ق لیگ کےبلامقابلہ مرکزی صدر اور طارق بشیر چیمہ جنرل سیکرٹری منتخب۔
اسلام آباد (ٹی این آئی)چوہدری شجاعت حسین مسلم لیگ ق کے بلامقابلہ مرکزی صدر منتخب اور وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ بلامقابلہ جنرل سیکرٹری منتخب ہو گئے۔
مسلم لیگ ق کے انٹرا پارٹی الیکشن میں صوبائی تنظیموں نے چوہدری شجاعت حسین پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے۔
ان کے علاوہ وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ بلامقابلہ پارٹی کے سیکرٹری جنرل منتخب ہوگئے ہیں۔
چوہدری شجاعت حسین نے ہدایت کی ہےکہ صوبائی تنظیمیں ہر سطح پر مسلم لیگ ق کو فعال اور منظم کریں،ق لیگ کو منظم بناکر ہی پاکستان کا استحکام یقینی بنایا جا سکتا ہے۔
ان کا کہناہے کہ ملک میں اس وقت غریب آدمی کے حالات مایوس کن ہیں،حکومت کو مشورہ ہے کہ تمام بڑے منصوبے دو تین سال کے لیے معطل کردیں۔