وزیراعظم کا پی ڈی ایم تحریک سے نمٹنے کےلئے چوہدری پرویز الہی کو وزیر اعلی پنجاب بنانے کا فیصلہ۔ذرائع کا دعوی
لاہور (ٹی این آئی) وزیراعظم پاکستان عمران خان نےپاکستا ن ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی تحریک کے زور پکڑنے اور اس سے پنجاب کی گرفت مظبوط کر نے کےلیے
چوہدری برادران سے دوریاں ختم کر کے اب ن لیگ میں فارورڈ بلاک بنانے کے لئے چوہدری برادران کو ٹاسک سونپ دیا ہے باوثوق ذرائع سے معلوم ہوا ہےکہ وزیراعظم اور عسکری حلقوں پر ( پی ایم ایل این) کی طرف سے حملوں کو ناکام بنانے اور مولانا فضل الرحمن، آصف علی زرداری کو اس تحریک سے بیک اپ پر لانے کا ٹاسک بھی چوہدری برادران کو سونپ دیا گیا ہے ذرائع نے بتایا کہ سینٹ الیکشن کے بعد وزارت اعلی پنجاب کی کمان چوہدری پرویز الہی کو سونپ دی جائے گی یاد رہے کہ اس سےقبل اہم حلقوں کے اسرار پر وزیراعظم پاکستان عمران خان نے وفاق کی وزارت داخلہ تبدیل کر کے شیخ رشید کو سونپ دی تھی جس کے تمام اداروں کے متفقہ فیصلے کے بعد پی ڈی ایم کی تحریک میں دراڑیں ڈالنے کا مشن بھی چوہدری برادران کو سونپ دیا گیا ہے ذرائع کے مطابق عثمان بزدار وزیر اعلی پنجاب ابھی تک اس فیصلے سے لا علم ہیں ۔ذرائع نےمزید کہا کہ چوہدری برادران کی طرف سے وزیراعظم عمران خان کو پائے جانے والے تحفظات بھی اہم شخصیات کی طرف سے دور کئے جا چکے ہیں۔یاد رہے وزیراعظم پاکستان عمران خان اس قبل چوہدری شجاعت حسین کی تیماداری کے لئے ان کی رہائش گاہ ظہور الہی ہاوس بھی جا چکے ہیں جس کے بعد برف پگھلنے لگی تھی ذرائع کے مطابق کچھ اہم حلقوں کے مطابق چوہدری شجاعت حسین پاکستان کی سیاست میں توڑ جوڑ کرنے وسیع تجربہ رکھتے ہیں جس کی وجہ سے چوہدری شجاعت حسین کو سینٹ الیکشن میں سینیٹر بنائے جانے کا بھی امکان ہے۔ذرائع نے مزید بتایا کہ چوہدری برادران نے ن لیگ میں فارورڈ بلاک بنانے کے لئے بھی ن لیگی راہنماؤں سے رابطے تیز کر لئے ہیں ذرائع ن لیگ کےمطابق 15 ایم این اے اور 30 ایم پی اے ن لیگی چوہدری برادران سے خفیہ ملاقاتیں کر چکے ہیں۔