کاروبار
پنجاب حکومت کی کاروبار کے فروغ کیلئے قرض سکیم کا آغاز رواں ماہ ہوگا
لاہور( ٹی این آئی)پنجاب حکومت کی کاروبار کے فروغ کے لئے قرض سکیم کا آغاز رواں ماہ ہوگا جس کیلئے قواعد و ضوابط اور خدو خال کی منظوری دیدی گئی ہے ۔ حکومت اس سکیم کے تحت 30ارب روپے سے زائد تقسیم کرے گی ۔ قرض کے خواہشمند دو ہزار روپے پراسیسنگ فیس جمع کرانے کے پابند ہوں گے ، تمام جانچ پڑتال کے بعد قرض کی 20روز میں منظوری ہو گی ۔ قرض کی واپسی کی مدت 2سے 5سال رکھی گئی ہے جس کیلئے 6ماہ کا گریس پیریڈ بھی رکھا گیا ہے ۔ قرض حاصل کرنے کی زیادہ سے زیادہ حد ایک کروڑ روپے مقرر کی گئی ہے ۔ یونیورسٹیوں، فنی تعلیمی اداروں کے گریجو ایٹس ،دستکار اور ہنر مند بھی اس قرض سکیم سے استفادہ کرسکیں گے۔