بین الاضلاعی گینگ کے 3خطرناک ڈکیت گرفتار،25لاکھ روپے مالیت کا مال مسروقہ اور اسلحہ ناجائز برآمد
ہارون آباد (ٹی این آئی) تھانہ مروٹ پولیس کی شاندار کاروائی،بین الاضلاعی گینگ کے 3خطرناک ڈکیت گرفتار،25لاکھ روپے مالیت کا مال مسروقہ اور اسلحہ ناجائز برآمد۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر قدوس بیگ کی ہدایت پر ڈی ایس پی غضنفر عباس کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ مروٹ نوید نزاکت نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے بین الاضلاعی دلشاد عرف ملنگی ڈکیت گینگ کے تین ملزمان کوسرغنہ سمیت گرفتار کرلیا۔ملزمان میں محمد دلشاد ولد منظور احمد،عمران ولد نذیر اور محمد سفیان ولد محمد حنیف شامل ہیں۔ملزمان کو پابندسلاسل کرکے تفتیش جاری ہے۔دوران تفتیش ملزمان کے انکشاف و نشاندہی پر25لاکھ روپے مالیت کا مال مسروقہ کار کرولا جی ایل آئی،موٹرسائیکل ہنڈا 125 اور6عدد ڈرائی بیٹریاں برآمد ہوئیں۔ملزمان سے اسلحہ ناجائز ایک عدد رائفل ایس ایم جی اور 3عدد پسٹل 30بور بھی برآمد ہوئے۔ملزمان سے مزید انکشافات بھی متوقع ہیں۔ڈسٹرکٹ پولیس بہاولنگرقدوس بیگ نے پولیس ٹیم کی اس شاندار کاروائی کو سراہتے ہوئے تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا۔ڈی پی او بہاولنگر نے اس موقع پر کہا کہ عوام الناس کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ضلعی پولیس جرائم کے انسداد کے لیے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کامیاب کاروائیوں میں مصروف ہے۔