عجب کرپشن کی غضب کہانی، ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب کی زبانی
لاہور(ٹی این آئی )عجب کرپشن کی غضب کہانی، ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب کی زبانی .
اینٹی کرپشن پنجاب نے ڈی پی او آفس اوکاڑہ میں کروڑوں روپے کی کرپشن میں ملوث اکاؤنٹنٹ کو گرفتار کر لیا۔
ملزم مشہور اسٹیج اداکارہ ماہ نور کا شوہر ہے۔
ملزم نے یہ رقم سال 2012-14 کے دوران تنخواہوں اور الاؤنسز کے ہیڈ سے رقم نکالی۔
اینٹی کرپشن نے تفتیش کے بعد ملزم سے سرکاری خزانے سے مزید 73 لاکھ کی خرد برد کا پتہ لگایا۔
ان تک کی تفتیش میں ملزم نے اس مقدمہ میں 1 کروڑ 81 لاکھ کی کرپشن کا اعتراف کیا ہے۔
ملزم نے رقم منتقل کرنے کےلئے 2%کمیشن پر جعلی کمپنی خانزادہ کنٹریکٹرز بنوا کر انتہائی چالاکی سے رقم ٹرانسفر کی۔
ملزم نے خانزادہ کنٹریکٹرز کے مالک اور شریک جرم جمیل خانزادہ سے ایڈوانس میں دستخط شدہ چیک وصول کئے۔ گوہر نفیس
سرکاری خزانے سے رقم فیصل بینک کی اوکاڑہ برانچ میں ٹرانسفر کرکے نکلوائی گئی۔ گوہر نفیس
دوران تفتیش خانزادہ کنٹریکٹرز کے مالک جمیل خانزادہ نے اعتراف کیا کہ محمد عاصم کے کہنے پر جعلی کمپنی بنا کر رقم منتقل کی گئی ۔ گوہر نفیس
خانزادہ سے چار لاکھ 15 ہزار 691 روپےکی وصولی ہو چکی ہے۔ ڈی جی گوہر نفیس
ملزم عاصم افتخار عدالت سے ریمانڈ کے بعد مزید تفتیش کے لئےاینٹی کرپشن کی تحویل میں ہے۔گوہر نفیس
ملزم کروڑوں روپے کے اثاثہ جات کا مالک ہے۔ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب
ملزم کا چیچہ وطنی میں برف کا کارخانہ، پرائز بانڈز اور دوسرے کئی کاروبار ہیں۔ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب
ملزم جوہر ٹاؤن میں گھر کے علاوہ 166 کنال زرعی اراضی کا مالک ہے۔ ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب
ملزم نے سٹیج کی مشہور اداکارہ ماہ نور سے دوسری شادی کر رکھی ہے۔
ملزم کے خلاف اینٹی کرپشن ساہیوال میں آمدن سے زائد اثاثہ جات کی ایک علیحدہ انکوائری چل رہی ہے۔
اینٹی کرپشن پنجاب عوام کی ایک ایک پائی کی ریکوری ملزم سے یقینی بنائے گا۔ گوہر نفیس