انٹرنیشنل
نیوالنی حملے میں ’اعلی روسی اہلکار‘ ملوث ہو سکتے، مائیک پومپیو
واشنگٹن (ٹی این آئی) امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ روسی اپوزیشن لیڈر الیکسی ناوالنی کو زہر دیے جانے کے پیچھے ’اعلی روسی اہلکاروں‘ کا ہاتھ ہو سکتا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مائیک پومپیو کا کہنا تھا کہ یہ ’اختلاف رائے کو خاموش کروانے‘ کی ایک کوشش ہو سکتی ہے۔ دوسری جانب روس ان الزامات کو مسترد کرتا ہے کہ ناوالنی کو زہر دیے جانے کے واقعے کے پیچھے ان کے اہلکاروں کا ہاتھ ہو سکتا ہے۔ الیکسی ناوالنی کا علاج اس وقت برلن کے ایک ہسپتال میں جاری ہے۔ جی سیون ممالک نے اس حوالے سے روس سے جلد از جلد وضاحت پیش کرنے کا مطالبہ کیا ہے