
حکومت سینیٹ انتخابات میں ووٹنگ کیلئے اوپن بیلٹ سے متعلق صدارتی ریفرنس واپس نہیں لیتی تو سپریم کورٹ رائے دے گی۔ چیف جسٹس سپریم کورٹ
اسلام آباد (ٹی این آئی)چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد نے کہا ہے کہ اگر حکومت سینیٹ انتخابات میں ووٹنگ کیلئے اوپن بیلٹ سے متعلق صدارتی ریفرنس واپس نہیں لیتی سپریم کورٹ رائے دے گی۔
سپریم کورٹ میں چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں بینچ نے سینیٹ انتخابات میں ووٹنگ کیلئے اوپن بیلٹ سے متعلق صدارتی ریفرنس پر سماعت کی۔
اٹارنی جنرل آف پاکستان نے دلائل دیے جبکہ دوران سماعت چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیے کہ اگر حکومت صدارتی ریفرنس واپس نہیں لیتی سپریم کورٹ رائے دے گی، عدالت نے رائے دینی ہے، سیکریٹ بیلٹ ختم کرنے کیلئے آئین میں ترمیم کرنا ہو گی یا نہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اوپن یا سیکریٹ بیلٹ میں آخر کیا اہم بات ہے دیگر کیوں متفق نہیں؟ علم ہوجائے ووٹ فروخت ہوا تو کیا نتائج ہوں گے؟
اس پر اٹارنی جنرل نے کہا کہ ایسا عمل کرپٹ پریکٹس میں آئے گا اور کرپٹ پریکٹس کے قانون میں رکن اسمبلی نا اہل ہوتا ہے